صلوٰۃ رباعی میں پانچویں کے لئے کھڑا ہو گیا
سوال
چار رکعت والے فرض میں چار رکعت کے بعد تشہد پڑھ کر امام غلطی سے کھڑا ہو گیا تو اب چھ رکعت پوری کر کے سلام پھیرے یا کیا کر کے اور اگر تشہد نہیں پڑھا تو کیا حکم ہے اور ایسی حالت میں جولوگ امام کے ساتھ دوسری یا تیسری رکعت میں شریک ہوئے ہیں ان کو کیا کرنا چاہئے؟
جواب
پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے اگر یاد آ گیا تو بیٹھ جائے ورنہ چھ پوری کرے اور ہر صورت میں سجدہ سہو لازم ہوگا۔ اگر قعدہ اخیرہ نہیں کیا اور پانچویں رکعت کا سجدہ کر لیا تو فرض نماز درست نہیں ہوئی ہے جو لوگ دوسری یا تیسری رکعت میں شریک ہوئے ہیں وہ پانچویں رکعت میں امام کی اقتداء کریں گے تو ان کی نماز صحیح نہیں ہوگی۔ شامی ص ۵۰۳ ج ۱-
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔