چار ترویجوں پر خلفاء کے نام
سوال
ہمارے پورے حیدر آباد دکن میں دو رکعت تراویح کے بعد بیٹھ کر کچھ تسبیح پڑھتے ہیں، پھر چار رکعت پر بیٹھ کر تسبیح اور امام دعا پڑھتا ہے، مقتدی آمین کہتے ہیں اور چار رکعت پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی اور اسی طرح چار چار رکعتوں کے ختم پر ایک ایک خلیفہ کا نام لے کر حضرت علی پر ختم کر دیتے ہیں کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
جواب
یہ طریقہ بھی شریعت سے نہیں ہے کتب فقہ میں تمام مسائل لکھے ہیں ان میں یہ کہیں مذکور نہیں صرف چار رکعت پر کچھ دیر کیلئے بیٹھ کر تسبیح، درود شریف، استغفار اور تلاوت میں مشغول رہیں، جیسا کہ شامی میں لکھا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔