الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سنت الفجر بعد الاقامة

سوال

فجر کی جماعت شروع ہو چکی ہے اب فجر کی سنت پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ ایک صاحب کہتے ہیں ایسے وقت میں سنت پڑھنا حدیث سے ثابت نہیں حنفی لوگ جو ایسا کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں۔ حدیث کے خلاف ہے؟

جواب

امام طحاوی نے شرح معانی الآثار میں ایک جلیل القدر صحابی کا اثر نقل کیا ہے کہ وہ ایسے وقت مسجد پہونچے کہ نماز فجر شروع ہو چکی تھی انہوں نے دروازہ مسجد پر سنتیں پڑھیں پھر جا کر جماعت میں شریک ہو گئے۔ جو صاحب اس کو غلط کہتے ہیں شاید ان کی نظر سے یہ چیز نہ گذری ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو