سورہ الطارق کے کچھ اجزا چھوٹ جانے سے نماز کا حکم
سوال
ایک شخص نے جمعہ کی نماز پڑھائی۔ اس میں انھوں نے سورہ والطارق پڑھی اس کے اندر دو جگہ پر کچھ بھول گیا۔ پہلی جگہ مما خلق میں عما خلق پڑھا اور سانس کو برابر جاری رکھا اور خلق کو چھوڑ کر من ماء دافق الى والسماء ذات الرجع صحیح پڑھتا چلا گیا۔ پھر انہ لقول فصل پڑھتا چلا گیا اور درمیان میں وما هو بالهزل چھوڑ دیا یعنی انه لقول فصل پر بغیر وقف تام کئے ہوئے انھم یکیدون پڑھا تو کیا ایسی صورت میں نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟
جواب
اس صورت میں نماز کو دوبارہ پڑھنا ضروری نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔