الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو امام مستقیم کی جگہ مستخیم پڑھے اس کی امامت؟

سوال

ایک امام صاحب مستقیم کی جگہ مستخیم پڑھتے ہیں تو نماز اس کے پیچھے جائز ہے یا نہیں؟ (۲) وہ کہتے ہیں کہ ق اور خ میں کوئی فرق نہیں۔ (۳) اور بچوں کو بھی مستخیم ہی پڑھاتے ہیں تو ان کو امام بنانا کیسا ہے؟

جواب

امام کا مستقیم کی جگہ قصداً مستخیم پڑھنا غلط اور نا جائز ہے۔ (۲) ق اور خ دو جداگانہ حروف ہیں دونوں کا مخرج الگ الگ ہے صفات میں بھی نمایاں فرق ہے مثلاً ق میں مہجورہ ہے اور خ میں مہموسہ ہے ق میں قلقلہ ہے خ میں نہیں ق میں شدیدہ ہے۔ خ میں رخوہ ہے۔ (۳) یہ ان کو غلط پڑھاتے ہیں جو شخص ق کو صحیح ادا کرنے پر قدرت رکھتے ہوئے بالقصد خ اس کو پڑھتا ہے اس کو امام نہ بنایا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو