غیر مسلم کے معبد یاز مین میں نماز عید وغیرہ
سوال
کفار کے معبد میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ ہمارے یہاں ایک قوم ہے جن کو برما کہا جاتا ہے انہوں نے پہاڑ پر مندر بنا کر کے وہاں بت رکھے ہیں اور یہاں بھی ایک جاوی پہاڑ ہے جس کے نیچے ایک پہاڑ ہے اور اس کے نیچے ایک میدان ہے جس میں نماز پڑھنے سے جاوی نمازوں کے سامنے یعنی قبلہ کے جانب ہوگی اور میدان سمیت پہاڑ کو جاوی پہاڑ کہا جاتا ہے وایضاً میدان مذکورہ کفار کی ملک میں ہے تو ایسے میدان میں نماز عید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اگر میدان کفار کی ملک میں نہ ہو یا میدان اور جاوی کے درمیان کوئی گھر حائل ہو تو شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب
(۲) جب کہ وہ میدان مسلمانوں کی ملک ہو اور وہ لوگ خود اپنی زمین میں نماز پڑھیں اور سامنے کوئی بت وغیرہ نہ ہو بلکہ کوئی مستقل مکان مثلاً ستون وغیرہ حائل ہو تو وہاں نماز عید مکروہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔