سرخ کپڑے میں نماز
سوال
سرخ کپڑوں میں مثلاً سرخ قمیص، کوٹ، تہبند پہن کر نماز ادا کرنا شرعاً کیسا ہے کیا نماز مکروہ ہوتی ہے؟
جواب
خالص سرخ کپڑا مرد کے لئے ممنوع ہے۔ پس ایسا کپڑا پہن کر نماز بھی مکروہ ہو گی بشرطیکہ رنگ پاک ہو۔ اگر رنگ ناپاک ہو تو جب تک اس کو اس قدر نہ دھو لیا جائے کہ رنگ کٹنا بند ہو جائے اس کو پہن کر نماز قطعاً درست نہ ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔