الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تصویر یا بیڑی سگریٹ جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا

سوال

تہبند شیر مارکہ جس پر کہ شیر کی تصویر ہوتی ہے، اور جو اپنا فوٹو جیب میں ڈال کر نماز پڑھتے ہیں اور نوٹ بھی جیب میں ڈالے رہتے ہیں اس پر اشوک کی تصویر ہوتی ہے، کیا ان سب باتوں سے نماز ہو جاتی ہے، یا نہیں؟ اور بیڑی سگریٹ جو کہ نشہ والی چیز ہوتی ہے، ان کو جیب میں رکھ کر نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

تہبند وغیرہ پر شیر یا کوئی اور تصویر ہو تو اس کو دھلوا کر صاف کروادیا جائے، تب تہبند وغیرہ کو استعمال کیا جائے، فوٹو اتر وانا ہی جائز نہیں ہے، جیب میں نہ رکھا جائے، بیڑی سگریٹ وغیرہ بد بودار چیزیں مسجد میں لانا منع ہے، ان سب صورتوں سے نماز میں بھی کراہت آئے گی، نوٹ پر جو تصویر ہے وہ قانونی مجبوری ہے، اور ضرورت کی بنا پر جیب میں ہو تو نماز میں کراہت نہیں آئے گی

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو