نماز میں گھڑی دیکھنا
سوال
نماز کی حالت میں قصداً ہاتھ پر بندھی ہوئی گھڑی کو دیکھنا کیسا ہے؟ کیا نماز فاسد ہو جائے گی، اگر بے ارادہ نظر پڑ گئی تو کیا حکم ہے؟
جواب
نماز فاسد نہیں ہوگی، البتہ بلا ضرورت یہ فعل عبث ہے، جو کہ مکروہ ہے، بے ارادہ نظر پڑ گئی اور وقت بھی معلوم ہو گیا تو مکروہ بھی نہیں۔ ” ولا يفسدها نظره الى مكتوب وفهمه لومستفهما وان كره (درمختار) قوله وان کره ای لا شتغاله بما ليس من اعمال الصلوة واما لو وقع عليه نظره بلاقصد وفهمه فلایکره،، (شامی، ا/ص ۴۲۶/)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔