جوتے پہن کر نماز
سوال
نئی جوتی پہن کر عید کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیا اہل حدیث کے نزدیک کوئی حدیث ہے کہ جس سے صلوٰۃ مذکورہ کا جواز ہو؟
جواب
جوتی پہن کر نماز پڑھنا ثابت ہے۔ اس وقت عام راستوں کا وہ حال نہیں تھا جو کہ جگہ جگہ غلاظت کی وجہ سے اب ہو گیا ہے۔ نیز مسجد میں کنکر پڑی ہوئی تھی، دری فرش وغیرہ بچھا ہوا نہیں تھا۔ جیسا کہ اب ہے۔ اس لئے اب فقہاء نے جوتا پہنکر مسجد میں داخل ہونے کو مکروہ لکھا ہے۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ اگر جوتا پاک ہو تب بھی یہ احترام مسجد کے خلاف ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔