چراغ سامنے رکھ کر نماز پڑھنا
سوال
ہمارے یہاں کا دستور ہے کہ مسجد میں نماز پڑھتے وقت چراغ جلاتے ہیں آگے رکھتے ہیں ایک یا آدھا ہاتھ دوری پر اور نماز پڑھتے ہیں۔ مگر کوئی عالم کہتے ہیں کہ اس چراغ کو آگے نہ رکھیں بلکہ دائیں یا بائیں یا پیچھے رکھ کر نماز پڑھو۔
جواب
نماز با جماعت میں چراغ اگر سامنے ہو جیسا کہ عامہ مساجد میں جدار غربی میں رکھا ہوتا ہے تو اس سے نماز خراب نہیں ہوتی۔ اگر داہنے یا بائیں یا پیچھے رکھا ہو تو کسی کو اعتراض کا موقعہ بھی نہیں ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔