قرآن کریم کے سامنے سجدہ
سوال
امام صاحب ظہر کی نماز سے قبل مسجد میں پہلی صف میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے۔ جماعت کے کھڑی ہونے کے وقت قرآن مجید بند کر کے مصلی کے بالکل سامنے رکھ دیا اور نماز میں مشغول ہو گئے، اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا مقام سجدہ کے سامنے بالکل قرآن مجید رکھ کر سجدہ کر سکتے ہیں؟
جواب
نماز با جماعت میں جب کلام مجید امام کے سر کے آگے نہیں ہے تو کسی اشتباہ کا بھی موقعہ یا اندیشہ نہیں ہے۔ یہ عمل بلاشبہ درست ہے۔ بلکہ سجدہ کے سامنے رکھا ہو تب بھی مضائقہ نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔