خیالات آنے سے نماز میں خرابی نہیں آتی
سوال
نماز میں طرح طرح کے خیال آتے ہیں اور سجدہ میں دعائیں دل سے نکلنے لگتی ہیں۔ نماز میں کچھ حرج واقع ہونے لگتا ہے یا نہیں اگر ہوتا ہو تو اس کے دفعیہ کے لئے کیا کرنا چاہئے
جواب
محض خیالات آنے یا دل سے دعا نکلنے سے نماز میں خلل نہیں آتا۔ خدا وند تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا تصور کر کے نماز پڑھے کہ میں اس کو دیکھ رہا ہوں اور وہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ اور ہر رکن کے آداب کی رعایت رکھی جائے تو انشاء اللہ تعالی نماز کا حظ حاصل ہوگا اور خیالات بھی پریشان نہیں کریں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔