الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عمل کثیر کا حکم

سوال

دونوں ہاتھوں سے ایک وقت میں کام کرنا نماز پڑھتے ہوئے کیسا ہے۔ مثلاً رکوع میں سے کھڑے ہو کر اور سجدہ میں جاتے وقت دونوں ہاتھوں سے پائجامہ یا دھوتی کو درست کرنا کیسا ہے اور اگر کوئی شخص جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تو ایسے شخص کا کیا حکم ہے آیا نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

جو کام عادةً دونوں ہاتھوں سے کیا جاتا ہے بعض فقہاء کے نزدیک ایسا کام نماز میں کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے معمولی طریقہ سے اگر پائجامہ یا دھوتی کو مختصر سا سہارا دیا کہ سجدہ میں رکاوٹ نہ ہو یا کشف عورت نہ ہو زیادہ حرکت نہیں ہوتی تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی اور ہاتھوں کو ایسی حالت میں زیادہ حرکت دینے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ تاہم اس سے اجتناب کرنا بہر حال بہتر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو