الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قہقہہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

سوال

رکوع سجدہ والی نماز میں بالغ مرد کے قہقہہ لگا کر ہنسنے سے وضوٹوٹ جاتا ہے، حالانکہ نماز میں ہنسی کا واقعہ عملاً شاید ظہور پذیر ہوتا ہو۔ میرے علم میں تو ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ پھر یہ کہ اس صورت میں کسی چیز کا جسم سے اخراج بھی نہیں ہوتا ہے، کہ وضوٹوٹ جائے، اس طرح یہ ایک غیر عقلی بات ہے۔ اس لئے لامحالہ اس کے لئے کوئی نص ہونی چاہئے جب ہی یہ امر لائق اتباع ہو سکتا ہے۔

جواب

اس مسئلہ سے متعلق متعدد صحابہؓ نے حضرت رسول اکرم ﷺ سے احادیث نقل کی ہیں۔ امام زیلعی نے نصب الرایہ ج ۱ ص ۴۷ سے ۵۰ تک ان کو سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ مراسیل ان کے علاوہ ہیں جو ص ۵۴ تک ہیں۔ جن صحابہ کرام نے مرفوعاً احادیث نقل کی ہیں ان کے اسماء یہ ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو