ہر رکعت میں ایک ہی سورت کو پڑھنا
سوال
ہر رکعت میں اگر ایک ہی سورت پڑھی جائے تو جائز ہے یا ناجائز اگر مجبوری کے سبب ایسا کرے تو کیا حکم ہے؟
جواب
اگر کسی کو ایک ہی سورت یاد ہو تو وہ اسی سورت کو پڑھے گا اور اس میں کوئی کراہت نہیں اگر اور سورت بھی یاد ہو تو فرض نماز میں قصداً ہر رکعت میں ایک ہی سورت کو پڑھنا مکروہ ہے۔ بھولے سے ایسا کرنا مکروہ نہیں نوافل میں مطلقا مکروہ نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔