ایک سورت کو دورکعتوں میں پڑھنا
سوال
ایک امام نے صبح کی نماز میں سورہ دہر کا پہلا رکوع پہلی رکعت میں پڑھا اور دوسرا رکوع دوسری رکعت میں پڑھا یعنی ایک ہی سورت کے دونوں رکوع سے دونوں رکعت پڑھادی اور یہ نہیں کیا کہ ہر رکعت میں مستقل پوری سورت پڑھے اب سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بڑی ایک سورت میں دو رکعت پوری کر دے تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں۔ بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ اس طرح نماز نہیں ہوئی اور وہ ایک سورت کو ایک ہی رکعت میں تمام کرنا ضروری سمجھتے ہیں ان کا یہ خیال صحیح ہے یا غلط؟ فقط
جواب
افضل یہ ہے کہ ہر رکعت میں پوری سورت پڑھے۔مگر صورت مسئولہ میں نماز فاسد نہیں ہوئی جو شخص فاسد کہتا ہے اس کا یہ خیال خود فاسد ہے اس طرح تو خود آنحضرت ﷺ سے بھی ثابت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے سورہ اذا زلزلت الارض سے دو رکعت پڑھائی کچھ حصہ پہلی رکعت میں کچھ حصہ دوسری رکعت میں پڑھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔