الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فجر کی نماز میں کیا سورتیں پڑھی جائیں

سوال

امام صاحب نماز فجر پڑھا رہے ہیں وقت مکروہ ہونے میں دیر ہے قراءت میں سورہ نباء، بروج یا اسی کی مقدار میں دوسری سورت قراءت فرماتے ہیں تسبیحات پانچ بار ادا کرتے ہیں لیکن کچھ مقتدی کہتے ہیں کہ نماز میں دیر ہو جاتی ہے۔ کھڑے کھڑے پیر درد کرنے لگتے ہیں آپ اپنی نماز پڑھیں جب دیر تک کھڑے رہو حالاں کہ مقتدی تندرست ہیں کوئی کمزور نہیں ہے محض نفس کی وجہ سے ایسا کہتے ہیں جب کہ کچھ مقتدی کہتے ہیں کہ دیر نہیں ہوتی۔

جواب

عام مقتدیوں کی رعایت کے تحت ہی فقہاء نے لکھا ہے کہ نماز فجر میں طوال مفصل کا پڑھنا مستحب ہے پس سورہ نباء اور سورہ بروج کا پڑھنا خلاف رعایت اور خلاف مستحب نہیں خاص کر جب کہ مقتدی تندرست اور قوی ہوں۔ (کذافی الطحطاوی)۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو