الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ترتیل کے ساتھ قراءت

سوال

ایک قاری صاحب امام مسجد ہیں جس طرح وہ مجلس وغیرہ میں قرآن پڑھتے ہیں اسی طرح نماز کے اندر بھی پڑھتے ہیں۔ آیا نماز کے اندر قرآن حدر کے ساتھ پڑھنا چاہئے یا جس طرح وہ مجلس وغیرہ میں پڑھتے ہیں اس طرح سے؟

جواب

ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا امر قرآن کریم میں وارد ہے اور یہ نماز کیلئے ہے۔ يَأَيُّهَا الْمُزَمِّلُ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلا نِصْفَهُ أَوِ انْقُصُ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً (الآيَةُ) حضرت نبی کریم ﷺ کا معمول بھی یہی تھا۔ حدراً پڑھنے کی بھی اجازت ہے۔ ترتیل کے ساتھ پڑھنے کی فقہ میں تاکید ہے۔ مگر قواعد تجوید کی رعایت لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو