الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قراءت میں متشابہ

سوال

نماز میں کوئی سورت شروع کی اور کسی جگہ سے درمیان میں دوسری سورت پر پہونچ گیا اب اس کو کیا کرنا چاہئے پہلی سورت کی طرف مراجعت یا دوسری سورت جاری رکھے اور کیا سجدہ سہو بھی کرنا پڑے گا۔

جواب

اگر اتنی مقدار پڑھ چکا ہے کہ اس کے بعد رکوع کر دینا چاہئے تب رکوع کر دے ورنہ اگر ایک دو لفظ پڑھ کر یاد آ گیا ہے تو جو سورت اول شروع کی تھی اس کی طرف لوٹ جائے اگر زیادہ پڑھ کر یاد آئے تو نہ لوٹے بلکہ جس سورت پر پہونچ گیا ہے اسی کو پڑھے سجدہ سہوایسی سورت میں نہیں ہے۔ تنبيه: اگر ایک سورت سے دوسری سورت میں چلے جانے سے معنی بگڑ جائیں گے تو نماز فاسد ہو جائے گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو