نماز میں کتنی قراءت واجب ہے
سوال
نماز میں سورۃ کا ملانا واجب ہے سوال یہ ہے کہ کتنا ملانا واجب ہے آیا تین چھوٹی آیت ملانا واجب ہے یا ایک بڑی آیت بھی کافی ہے اور ایک بڑی آیت کس کو کہتے ہیں۔ ایک بڑی آیت میں کتنے لفظ ہونا چاہئے جس سے اس کو بڑی آیت کہہ سکیں؟
جواب
ایک سورۃ ملائے یا تین چھوٹی آیت ملائے کہ مجموعہ تین آیات میں کم از کم تیس ۳۰ حروف ہوں جیسے ثُمَّ نَظَرَ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَكْبَر یا ایک بڑی آیت ملائے جیسے آیت الکرسی یا آیت المداینه اگر اتنی مقدار پڑھی کہ تیس حروف ہو جائیں تب بھی کفایت ہو جائیگی۔ ہکذا فی رد المختار ص ۳۶۱ ج ۱۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔