الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تین رکعت کا مسبوق بقیہ نماز کیسے پوری کرے؟

سوال

زید کی عصر کے وقت تین رکعتیں چھوٹیں تو زید امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب کھڑا ہو گا تو کتنی رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملائیگا اور کتنی رکعتوں میں سورت نہیں ملائیگا۔

جواب

جب زید کو امام کے ساتھ صرف ایک رکعت ملی ہے تو سلام امام کے بعد وہ ایک رکعت ثناء الحمد سورۃ کے ساتھ پڑھے پھر قعدہ کرے پھر ایک رکعت الحمد اور سورت کے ساتھ پھر ایک صرف الحمد کے ساتھ پڑھے۔ الحاصل بعد سلام امام دو رکعت میں سورۃ بھی پڑھے گا ایک رکعت میں صرف الحمد پڑھے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو