مقتدی مسبوق اپنی نماز کس طرح پوری کرے
سوال
امام اگر مسافر ہو اور مقتدی مقیم ہو، مقتدی اپنی نماز پوری کرنے میں مسبوق کا حکم رکھتا ہے یا لاحق کا، یعنی لاحق کی طرح خاموش اپنی نماز پوری کریگا یا مسبوق کی طرح باقی میں قراءت کرے گا؟
جواب
مقیم مقتدی جو کہ شروع سے مسافر امام کے ساتھ شریک ہے وہ سلام امام کے بعد اپنی نماز کو لاحق کی طرح تمام کرے اس میں قراءت نہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔