امام کی تبعیت کا ایک مسئلہ
سوال
اگر ہر دو سلام یا سلام سجدہ سہو شروع امام کے ساتھ یا بعد میں کرے مگر ختم پہلے کرے تو نماز ہو جائے گی۔ در مختار میں ہے وتنقضى قدوة بالاول قبل عليكم “الدر المختار على هامش رد المختار ص ۴۳۶ / ج ۱، بموجب فتاوی دار العلوم دیوبند ۱۴۴۔ حضرت والا کا فتوی یہ ہے که داہنی طرف ختم نماز کا سلام پھیرتے وقت اگر مقتدی السلام کی میم امام کی میم سے پہلے ادا کر دے گا تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ ان دونوں فتوؤں میں تطبیق کی کیا صورت ہے؟
جواب
اس فتوی پر در مختار کی عبارت منقولہ کا حاصل بھی وہی ہے جو احقر نے لکھا ہے۔ الاول سے مراد پہلا سلام جو اپنی طرف ہوتا ہے۔ قبل علیکم سے مراد السلام علیکم کا میم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔