الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام اپنی عدم موجودگی میں متولی کو امامت سپرد کر گیا

سوال

امام مسجد کے متولی صاحب کو فرائض امامت سپرد کر گیا متولی صاحب حافظ نہیں ہیں مگر ایک بزرگ شخصیت ہیں صوم وصلوۃ کے بہت پابند ہیں نیز نماز اور امامت کے مسائل ضروریہ سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک دینی ادارہ کو بھی اپنی کوشش سے چلا رہے ہیں۔ یتامی اور غرباء کی بھی ہر قسم کی امداد کرتے رہتے ہیں۔ مقتدیوں میں ایک صاحب ہیں جو صرف حافظ قرآن ہیں متولی صاحب از راہ کسر نفسی امام کی عدم موجودگی میں ان کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں لیکن کبھی تو وہ کسل اور ستی کی وجہ سے اس درجہ تاخیر کر دیتے ہیں کہ دیگر مقتدیوں پر پریشانی ہوتی ہے اور کبھی صاف…

جواب

جبکہ متولی میں امامت کی اہلیت پوری موجود ہے اور امام نے امامت متولی کے سپرد کی ہے تو متولی صاحب امامت کے حقدار ہیں بلا وجہ ان کو بدنام اور ذلیل کرنا سخت مذموم اور قابل نفرت ہے، جو لوگ ان کو ذلیل کرتے ہیں ان کو توبہ کرنا اور معافی مانگنا ضروری ہے۔ متولی صاحب اگر کسی شخص کو کسی وقت امامت کے لئے آگے بڑھا دیں تو اس میں بھی مضائقہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو