الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو امام اپنی لڑکیوں کی شادی نہ کرے اس کے پیچھے نماز

سوال

ایک صاحب امام مسجد ہیں ان کے دولڑکیاں ہیں۔ ایک کی عمر ۳۰ سال اور ایک کی ۲۵ سال ہے جب ان کو شادی کے لئے کہا جاتا ہے تو عذر کر دیتے ہیں شادی کرنے کو تیار نہیں ہوتے اس لئے اکثر مقتدیان ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے کراہیت کرتے ہیں اب اس میں کیا حکم ہے؟ شرع شریف کا مطلع فرمایا جاوے۔

جواب

کیا عذر کر دیتے ہیں وہ معلوم ہونا چاہئے تا کہ اس پر غور کیا جا سکے کہ وہ معقول ہے یا غیر معقول تاہم نماز اگر شریعت کے مطابق پڑھاتے ہیں۔ تو نماز ان کے پیچھے صحیح ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو