مرشد کے نام کا جھنڈا لگانے والے کی امامت
سوال
ایک مسجد کے پیش امام اپنے مرشد کے نام کا جھنڈا لگاتے ہیں اور نیاز وغیرہ کر کے کھا لیتے ہیں اور مزار کی پرستش کرتے ہیں۔ ان کے پیچھے نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب
اگر خدا کے نام پر غریبوں کو دے کر اپنے مرشد کو ثواب پہونچادیں تو درست ہے اگر مرشد ہی کے نام پر نیاز کرتے ہیں اور خود کھا لیتے ہیں تو یہ طریقہ غلط ہے، پیر کے نام کا جھنڈا لگانا بھی غلط ہے مزار کی پرستش (سجدہ کرنا) تو مشرکانہ طریقہ ہے۔ ایسا شخص امام بنانے کے قابل نہیں۔ جب تک توبہ کر کے اصلاح نہ کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔