وقت ملازمت میں امامت کرنا
سوال
ایک شخص زید سرکاری ملازم ہے ملازمت کے ساتھ ساتھ امامت بھی کرتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ وقت ملازمت میں امامت کرنا یا اذان دینا کیسا ہے؟
جواب
اگر بلا اجازت سرکار وقت ملازمت میں کار ملازمت کا حرج کر کے اذان وامامت کے فرائض انجام دیتا ہے تو اجازت نہیں۔ اگر حرج نہیں کرتا تو اجازت ہے۔ چونکہ نفس ملازمت منصب امامت کے خلاف نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔