الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تنگی کی وجہ سے امام کا مقتدیوں سے دو چار انچ آگے ہونا

سوال

مسجد میں محراب نہیں ہے اور امام صف پر کھڑا ہوتا ہے اور جمعہ کے روز جگہ کی تنگی رہتی ہے۔ تو امام دو چار انچ آگے بڑھ جاتا ہے اور مقتدی بھی اسی صف پر، تو امام درمیان میں ہو گیا۔ تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اگر درست ہے تو حوالہ کتب کی اہم ضرورت ہے۔ اگر درست نہیں ہے تو کیوں؟ اور تنگی کی صورت میں یہ جماعت مانند عورتوں کے ہوگی یا نہیں؟

جواب

امام کو مقتدیوں سے آگے کھڑا ہونا چاہئے۔ لیکن اگر نمازیوں کی کثرت اور جگہ تنگ ہو اس لئے چند انچ ہی مقتدیوں سے آگے ہے تب بھی کافی ہے۔ یہ عذر شرعا معتبر ہے، جیسا کہ ازدحام میں پچھلی صف والے اگلی صف والوں کی کمر پر سجدہ کر لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو