جگہ تنگ ہو تو امام کا بیچ میں کھڑا ہونا
سوال
ایک مسجد ہے جس میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ہی نہیں ہے امام صف سے ایک قدم کے قریب آگے کھڑا ہوتا ہے آدھی صف اس کے دائیں آدھی صف اس کے بائیں۔ نماز درست ہے۔ بیچ میں جگہ خالی ہے۔
جواب
جب مسجد اتنی تنگ ہے تو امام کا بیچ میں کھڑا ہونا درست ہے جس طرح ایک مقتدی ہو تو داہنی طرف کھڑا ہوتا ہے۔ اس طرح تمام آدمی داہنی طرف اور بائیں طرف کھڑے ہو جائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔