الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

صف اول میں جگہ ہوتے ہوئے دوسری صف میں کھڑا ہونا

سوال

نماز میں ایسے وقت حاضر ہوا کہ پہلی صف میں ایک آدمی کی جگہ خالی تھی اور دوسری صف میں کھڑا ہو گیا جب اس سے وجہ دریافت کی گئی تو اس نے جواب دیا کہ میں دوسری صف میں اس لئے کھڑا رہا کہ اس دوسری صف میں صرف ایک آدمی تھا اور ایک آدمی کو صف میں کھڑا نہیں ہونا چاہیے اس وجہ سے میں ان کے ساتھ دوسری صف میں کھڑا ہو گیا۔ خلاصہ یہ ہے کہ پہلی صف میں جگہ خالی ہے ایک آدمی کی اور دوسری صف میں ایک آدمی کھڑا ہے تو ایسی صورت میں بعد میں آنے والا کیا کرے کیا دوسری صف میں کھڑے ہونے کیوجہ سے نماز فاسد نہیں ہوتی؟

جواب

غلطی پہلے شخص کی ہے کہ صف اول میں جگہ باقی رہتے ہوئے بھی صف ثانی میں کھڑا ہوا پھر دوسرا شخص جب اس کے برابر اس نیت سے کھڑا ہو گیا کہ اس کے تنہا کھڑا رہنے سے جو کراہت ہے وہ ختم ہو جائے تو اس کی یہ نیت غلط نہیں تاہم یہ مسئلہ ایسا نہیں کہ اس میں نزاع کیا جائے نماز سب کی ہو گئی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو