الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام اور ممبر کے درمیان آدمی کھڑا کرنا

سوال

بوقت ادائے نماز جمعہ امام صاحب کے بائیں بازو ایک صف کھڑی ہے منبر کے دائیں بازو بھی ایک صف کھڑی ہے، محراب میں امام صاحب کھڑے ہیں امام صاحب دائیں بازو ایک شخص کھڑا کر دیتے ہیں، اس شخص کی سیدھی جانب منبر بالکل متصل ہے اور بائیں جانب پیش امام فاصلہ سے آگے اور پیش امام کے بائیں جانب ایک صف کھڑی ہے، امام کے دائیں بازو اور منبر کے بائیں بازو ایک شخص بحیثیت مقتدی تنہا کھڑا کر سکتے ہیں کیا؟ اور اس شخص کی نماز ہوئی یا نہیں؟ واضح ہو کہ مقتدیوں کے لئے مسجد میں جگہ کی کمی نہیں ہے۔

جواب

امام اور منبر کے درمیان ایک آدمی کو کھڑا کرنا ضروری نہیں۔ اگر وہ جگہ خالی رہے تب بھی مضائقہ نہیں۔ اگر اس کو وہاں کھڑا کر دیا گیا تو اس کی وجہ سے کسی اور کی نماز میں خلل نہیں آیا، سب کی نماز درست ہے کوئی نزاع نہ کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو