نیت باندھنے کے بعد صف میں کھڑے ہونے والوں کو جگہ کرنے کیلئے حرکت دینا
سوال
امام صاحب نے نیت باندھ کر قراءت شروع کر دی ایک شخص آیا اس نے کسی مقتدی کے پیچھے کچھ جگہ دیکھی اس نے اپنی نیت باندھنے سے پہلے قریب چھ آدمیوں کو حرکت دی یعنی ان کو ہلایا کیوں کہ جب بیچ میں ایک شخص کے برابر میں کچھ جگہ خالی تھی محض اس شخص کی ناواقفیت یا کوتاہی سے آنے والے شخص نے جگہ خالی دیکھ کر چھ یا پانچ نمازیوں کو حرکت دی اس کے بعد خود نیت باندھی ان چھ آدمیوں میں سے ایک شخص نے یہ کہا کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا تھا کیوں کہ میری نماز کا تمام خشوع و خضوع جاتا رہا ہے اب میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا آنے والے شخص نے…
جواب
اگر تھوڑی جگہ تھی جس میں کھڑے ہونے کی گنجائش نہیں تھی تو پانچ چھ آدمیوں کو حرکت نہیں دینی چاہئے تھی جس سے ان سب کی نماز کے خشوع میں فرق آیا اور ان کو تنگی بھی ہوئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔