امام کے پیچھے کیسا آدمی کھڑا ہو
سوال
امام صاحب سے بار بار کہا گیا ہے کہ آپ کے پیچھے پہلی صف میں ایسا شخص کھڑا ہو جو شخص امامت کے قابل ہو۔ وقت آنے پر بآسانی امامت کر سکے امام صاحب کا کہنا ہے کہ میرے پیچھے والی صف میں ان پڑھ جاہل کوئی بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔ ثانی امام کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور میرا وضو کسی بھی صورت میں ٹوٹا نہیں، شرعی حکم سے مطلع کیجئے؟
جواب
حدیث پاک میں موجود ہے کہ حضرت نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ علم وعقل والے میرے قریب نماز میں صف اول میں) کھڑے ہوا کریں بھول چوک سب کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ حضور صلى الله عليه وسلم کو بھی سہو ہوا جس پر سجدہ سہو کیا گیا یہ ہر ایک کو پیش آسکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔