صفوف میں جہت قبلہ کی رعایت میں ان کا چھوٹا بڑا ہونا
سوال
ایک مکان ہے جس میں نماز با جماعت ہوتی ہے مگر بوجہ مکانیت کے صفیں چھوٹی بڑی بچھائی جاتی ہیں، تو اس طرح نماز با جماعت وجمعہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ مثلاً اس طرح صفیں بچھتی ہیں، ان پر نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
مکان کے رخ پر صفوف کا ہونا ضروری نہیں جہت قبلہ پر صفوف قائم کی جائیں اگرچہ بعض چھوٹی بعض بڑی ہو جائیں، پنج وقتہ نماز درست ہے، اگر وہاں ہر ایک کو شرکت نماز کی اجازت ہو کوئی رکاوٹ نہ ہوتو وہاں جمعہ بھی درست ہے اگر وہاں مسجد نہیں ہے تو مسجد بنانے کی کوشش کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔