الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام کا محراب میں کھڑا ہونا

سوال

مسجد کے اندرونی حصہ میں دو صفوں کی جگہ ہے محراب اتنا کشادہ ہے کہ امام بآسانی رکوع وسجدہ کر سکتا ہے؟ (۱) اگر امام محراب کے اندر کھڑا ہوتا ہے تو مقتدیوں کو کوئی دقت نہیں ہوتی لیکن امام صاحب کہتے ہیں کہ نماز درست نہیں ہوگی؟ (۲) اگر امام محراب سے صرف ایڑیاں باہر رکھتا ہے تو قعدہ کی حالت میں امام کا جسم محراب کے اندر ہو جاتا ہے لہذ ا نماز درست نہ ہوگی؟ (۳)

جواب

یہ کہنا غلط ہے کہ شکل (۱) و (۲) میں نماز درست نہ ہوگی، ہاں شکل نمبر ایک میں امام کا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ شکل (۲) میں نہ مقتدی کو دشواری ہے نہ امام کو، تو شکل (۲) کو اختیار کر لیا جائے جگہ کی قلت اور جگہ کی دشواری اور نمازیوں کی کثرت کے وقت خود محراب میں کھڑا ہونا مکروہ نہیں۔ شکل (۳) میں صف ٹیڑھی نہ کی جائے نہ دوسری صف والوں کے لئے تنگی کی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو