الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام مسجد کا وسط میں کھڑا ہونا

سوال

۴/گز بر آمدہ مسجد 4/گز زائد جنوب سوال: ہماری مسجد کا نقشہ مندرجہ ذیل ہے۔ مسئلہ ذیل کی رو سے امام بیچ میں بروقت نماز ہونا چاہئے مگر برآمدہ مسجد سے جنوب کی طرف ۴ /گز بڑھا ہوا ہے اب اگر جماعت برآمدہ میں ہو تو امام کو کہاں کھڑا ہونا چاہئے، کیونکہ برآمدہ کی مغرب والی دیوار جو مسجد کے اندرون کی دیوار ہے، اس میں تین دروازے ہیں، اب ان میں سے امام کونسے دروازے پر کھڑا ہونا چاہئے۔ (ب)

جواب

امام کو ایسی جگہ کھڑا ہونا چاہئے کہ اس کے شمال و جنوب میں حدود مسجد کے اندر دونوں طرف نمازی برابر ہوں، یہی حکم برآمدہ اور صحن مسجد کا ہے، اگر اس مسجد کی محراب بالکل وسط میں ہے اور برآمدہ و صحن میں کسی جانب اضافہ ہے تو اصل مسجد کی محراب کی سیدھ میں برآمدہ و صحن میں کھڑا ہونا ضروری نہیں، بلکہ برآمدہ و صحن میں جو جگہ وسط ہو وہاں کھڑا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو