مقام امام وسط مسجد ہے
سوال
امام بجائے درمیانی دروازے کے ایک جانب میں کھڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مقتدی بعض مسجد سے خارج حصہ میں کھڑے ہوتے ہیں۔ اگر امام وسط صحن میں کھڑا ہو تو سب مقتدی مسجد میں کھڑے ہو سکتے ہیں خارج مسجد کی ضرورت نہیں۔ پس دونوں صورتیں مساوی ہیں یا ایک اولی دوسری غیر اولی۔ بینوا توجرو۔
جواب
امام کو وسط میں کھڑا ہونا چاہئے کہ یہی سنت ہے وسط کو چھوڑ کر کسی ایک جانب کھڑا ہونا یہ خلاف سنت ہے۔ مسجد میں جگہ ہوتے ہوئے جو لوگ خارج مسجد کھڑے ہوں گے ان کو مسجد کا ثواب نہیں ملے گا۔ السنة ان يقوم الامام ازاء وسط الصف الا ترى أن المحاريب ما نصبت الا وسط المساجد وهي قدعينت مقام الامام. در مختار ص ۵۹۴ ج ۱ -
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔