صف میں نابالغ بچوں کے سامنے سے گذرنا
سوال
نابالغ بچے اگر نماز پڑھ رہے ہوں تو ان کے سامنے سے مرور جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ نماز کے ارکان وشرائط سے بخوبی واقف ہوں اور طفل لا يعقل نہ ہوں بلکہ طفل یعقل ہوں اور مراہق ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب
صفوف متقدمہ میں جا کر قیام کرنے کے لئے اس مرور کی ضرورت پیش آئے تو اجازت ہے، ورنہ بلاضرورت ان کے سامنے سے بھی مرور نہ کیا جاوے اُن کی نماز بھی شرعاً نماز ہے اگر چہ وہ سات سال کے ہوں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔