مسجد اور متصل حجرہ میں جماعت کی صف بنانا
سوال
مسجد کی دائیں جانب میں ایک کمرہ ہے اور اس کا دروازہ مسجد میں کھلا ہوا ہے اور برآمدہ میں بھی۔ برآمدہ مسجد اور کمرہ کا ایک سا ہی معلوم ہوتا ہے۔ اگلی صف مسجد اور کمرے میں سیدھی ہو کر ایک ہی آجاتی ہے۔ تو اس حالت میں جماعت ہوتے ہوئے اگلی صف کمرے اور مسجد دونوں کی ایک جماعت ہو جاوے یا کہ مسجد کی جماعت پوری کر کے پھر مسجد میں ہی دوسری صف میں کھڑا ہونا چاہئے جب کہ نمازی اتنے ہیں کہ کمرے اور مسجد کی ایک صف پوری ہو کر شاید ہی کبھی دو چار آدمی بچے ہوں۔
جواب
مسجد میں صف پوری ہو جائے تو اس کے پیچھے دوسری صف بنالی جائے۔ کمرے اور اس کے آگے برآمدے میں اس وقت کھڑے ہوں جب مسجد میں اور اس کے برآمدہ میں اور صحن میں جگہ نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔