ایک نابالغ بچہ کس صف میں کھڑا ہو
سوال
جماعت کی نماز کے موقع پر چھوٹے بچوں کا کیا حکم ہے، ان کو جماعت میں کہاں کھڑا کیا جائے، اگر صرف ایک ہی بچہ ہے اور باقی تمام مقتدی بڑے ہیں، اور بچہ تقریباً بارہ یا تیرہ سال کا ہے، اگر اس بچہ کو مقتدیوں کے بائیں جانب ملا کر کھڑا کر دیا جائے، تو اس صورت میں مقتدیوں کی نماز فاسد ہو جائے گی، یا نہیں، بائیں جانب کھڑا کرنے کے بعد مسبوق لوگ آ کر اس لڑکے کی بائیں جانب کھڑے ہو جائیں کیا اس صورت میں ان کی نماز درست ہوگی یا فاسد ہو جائے گی، کیا تنہا بچہ جو کہ بارہ تیرہ سال کا ہے، پیچھے کھڑا کیا جائے، جبکہ پیچھے کوئی دوسرا بچہ…
جواب
جب بچے کئی ہوں تو ان کی صف مردوں کی صف سے پیچھے مستقل بنادی جائے، اگر بچہ ایک ہی ہو تو اس کو مردوں کی صف ہی میں کھڑا کر لیا جائے، چاہے اس کے بائیں جانب ہو چاہے کسی اور جگہ ہو تنہا صف کے پیچھے کھڑا نہ کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔