صحن مسجد میں جماعت ثانیہ
سوال
مسجد کے کسی بھی حصہ میں جماعت ثانی کو علماء کرام (خصوصا تھانوی) نے مکروہ لکھا ہے، لیکن اکثر اہل علم نیز تبلیغی جماعت والوں کو مسجد کے صحن وغیرہ میں جماعت ثانی کا اتباع کرتے دیکھا ہے، اگر جماعت ثانی ہو رہی ہو تو اس میں ایسا شخص جس نے ابھی تک جماعت سے نماز نہیں پڑھی، وہ شرکت کرے یا علیحدہ نماز پڑھے؟
جواب
جو جگہ نماز کے لئے متعین ہو خواہ مسقف ہو یا غیر مسقف اور وہاں پنجگانہ اذان وجماعت کا مستقل معمول ہو، وہاں ایک جماعت حسب معمول ہو جانے کے بعد جماعت ثانیہ مکروہ ہے، اگر چہ فریضہ ادا ہو جائے گا، القطوف الدانیہ میں دلائل مذکور ہیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔