مسجد کی جماعت میں شریک نہ ہونا اپنی تنہا نماز پڑھنا
سوال
نماز پڑھنے کے لئے جماعت کھڑی ہوگئی کوئی شخص امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتراز کرتا ہے اور جماعت سے الگ وہ شخص اپنی نماز فرض ادا کرنے کے لئے علیحدہ کھڑا ہو گیا اور اس کو منع کیا گیا کہ آپ جماعت سے بعد میں یا پہلے اپنی فرض نماز ادا کریں تو اس نے جواب دیا کہ میری نماز میں کوئی فرق یا کمی نہیں آئی اور مسئلہ یہ کہتا ہے کہ کوئی فرق میری نماز میں نہیں آتا اور دوسرے نمازی امام صاحب سے لڑتے ہیں، براہ کرم جواب سے مطلع فرمائیں؟
جواب
جب فرض نماز جماعت سے صحیح طریقہ پر ہورہی ہو تو اپنی نماز علیحدہ پڑھنا شرعاً نہایت ممنوع اور نا پسند ہے، جماعت کی مخالفت کی اجازت نہیں کتب فقہ میں اس کی تصریح موجود ہے۔ اس شخص کو اپنے اس فعل سے باز آنا لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔