جھگڑے سے بچنے کے لئے گھر پر نماز
سوال
زید کے مسجد میں جانے اور جماعت سے نماز ادا کرنے سے جھگڑے کا اندیشہ ہے، ایسی حالت میں زید کی نماز گھر پر بغیر جماعت کے ادا کرنے سے ادا ہو جاتی ہے؟ یا نہیں؟
جواب
یہ معلوم نہ ہو سکا کہ جھگڑے کا منشاء اور سبب کیا ہے؟ کیا زید خود جھگڑا کرتا ہے یا کسی خاص طرز پر نماز پڑھتا ہے جس سے لوگ جھگڑے کرتے ہیں، یا زید کو اپنی زبان پر قابو نہیں اور جھگڑے سے بچنے کی کوئی صورت نہیں اور دوسری مسجد بھی نہیں یا وہاں بھی جھگڑے کا اندیشہ ہے تو جھگڑے سے بچنے کے لئے اپنے مکان پر نماز ادا کر لی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔