مدرسین کے لئے مسجد کی جماعت سے پہلے نماز پڑھنے کا فیصلہ
سوال
مدرسہ کی منیجنگ باڈی نے یہ فیصلہ کیا کہ مدرسین نماز ظہر علیحدہ جماعت سے پہلے پڑھ لیں اور پھر تعلیم شروع کر دیں، حالانکہ مدرسین وقفہ میں جماعت سے نماز پڑھتے تھے وقفہ ایک بجے سے دو بجے تک رہتا تھا۔ اب ساڑھے بارہ بجے سے سوا بجے تک کر دیا، ایسے حضرات کے لئے کیا حکم ہے؟ اسکول میں جہاں سنت مؤکدہ حکماً ترک کر دی جائے چرم قربانی زکوۃ وغیرہ دینی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مسجد کی جماعت میں مدرسین کو شرکت کی اجازت دی جائے، جتنا وقت اس میں صرف ہو اس کی تلافی شروع یا آخر میں ہو سکتی ہے۔ ترک جماعت کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ قابل تنفیذ نہیں، اس کو واپس لیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔