ترک جماعت
سوال
ہمارے یہاں زیادہ تر دیہاتی کسان لوگ ہیں جو کہ کاشتکاری کا کام کرتے ہیں ان کی سہولت کے لیے صبح کی نماز اول وقت میں بہت تڑکے پڑھی جاتی ہے پھر بھی بعض لوگ ایسے ہیں کہ جماعت سے نماز نہیں پڑھتے اور جماعت ترک کر کے کھیت چلے جاتے ہیں کیا یہ لوگ تارک جماعت ہیں کیا ان پر کفارہ لازم ہے؟
جواب
جو شخص جماعت سے نماز نہ پڑھے وہ تارک جماعت ہے لیکن سخت ضرورت کی وجہ سے اگر کسی کی جماعت فوت ہو جائے۔ اس پر کوئی گرفت نہیں محض معمولی سہولت کے لئے ترک جماعت کی عادت ڈالنا سخت مذموم ہے۔ توبہ واستغفار کر کے آئندہ پابندی کر لینا بھی کفارہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔