الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مجاہدہ کے لئے ترک جماعت

سوال

کسی ذی ہوش تندرست بزرگ فقیر اور ولی کا رمضان المبارک میں مسجد میں باجماعت نماز نہ پڑھنا اور قرآن پاک تراویح میں نہ سنا بلکہ جنگل میں گوشہ نشینی اختیار کرنا یعنی چلہ کرنا کیسا ہے؟

جواب

جماعت کی احادیث میں بہت تاکید آئی ہے۔ بلا عذر شرعی ترک جماعت کا عادی شخص فاسق اور مردود الشہادۃ ہے۔ حتی کہ ایسا شخص منافقین کے مشابہ ہے۔ خدائے پاک کی بارگاہ میں موجب قرب صرف حضرت نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کا اتباع ہے۔ اس کے علاوہ جو مجاہدات ہیں وہ موجب قرب نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو