الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تعدیل ارکان کی مقدار

سوال

ہمارے امام صاحب رکوع سے قومہ میں پہنچتے پہنچتے سمع الله لمن حمدہ کہہ لیتے ہیں، اور پھر فوراً ” اللہ اکبر“ کہہ کر سجدہ میں چلے جاتے ہیں، تعدیل ارکان واجب ہے، کیا اس سے تعدیل ارکان ادا ہوتا ہے، اور نماز فاسد نہیں ہوتی ہے؟ مقتدیوں کو تحمید اس وقت کہنا چاہئے جب امام پورا سمع الله لمن حمدہ کہہ چکے، اور امام صاحب قومہ میں مقتدیوں کو تحمید کا ایک لفظ بھی کہنے کا موقع نہیں دیتے ہیں؟

جواب

جب وہ رکوع سے سیدھے کھڑے ہو جاتے ہیں، کہ تمام اعضاء معتدل ہو جائیں تو قومہ ادا ہو جاتا ہے، اس سے فساد نماز کا حکم نہ ہوگا، کچھ قدر قلیل وقفہ کر لیا کریں جس میں مقتدی ربنا لک الحمد پڑھ لیں تو بہتر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو