کیا ہر نماز میں مؤذن سے تکبیر کی اجازت لیجئے
سوال
اگر موذن کسی شخص سے صرف ایک مرتبہ یہ کہدے کہ جب بھی آپ مسجد میں تشریف لا ئیں آپ میرے بغیر کچھ کہے تکبیر کہہ دیا کریں تو کیا اس شخص کا ایک مرتبہ کی اجازت کے بعد پھر دوبارہ اجازت نہ لینا اور تکبیر کہدینا جائز اور درست ہو گا یا ہر مرتبہ اور ہر نماز میں مؤذن سے تکبیر کی اجازت لی جائے۔
جواب
ایک دفعہ کی اجازت بھی کافی ہے جب کہ وہ ہمیشہ کے لیے ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔