الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کی اقامت

سوال

میاں بیوی دونوں باجماعت نماز پڑھنا چاہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ عورت تکبیر کہ سکتی ہے یا نہیں؟ اس کے کہنے میں کوئی قباحت تو نہیں؟

جواب

عورت کا اذان دینا بھی مکروہ ہے اور تکبیر کہنا بھی مکروہ ہے (کذافی نور الایضاح) لیکن فقہاء نے دو علتیں کراہت کی لکھی ہیں ایک یہ کہ عورت کی آواز بھی عورت ہے مگر اس کی تضعیف کی گئی ہے، دوسری علت خوف فتنہ ہے۔ وہ اس صورت میں مفقود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو